یہ انشورنس پالیسی مال مویشیوں کے مو ت یا زخمی ہو جانے کے باعث نقصان کے لیے کور یج فرا ہم کر تی ہے ۔ بیمہ مواش عام طور پر حادثات ،قدرتی آفات ،چوری وغیر ہ کا احا طہ کرتا ہے ۔

بیمہ مواش کی اہمیت

مویشی کے جانور خر ید نے میں کاشتکاروں کی بڑ ی سر مایہ کا ر ی صر ف ہو تی ہے ۔جانوروں کی مو ت جو کہ حادثے یا بیما ر ی کے نتیجے میں ہوسکتی ہے ایک بڑ ے نقصان کا سبب بنتی ہے جو کہ مالی طور پر برداشت کرنا مشکل ہو تا ہے ۔ کاشتکار بیمہ مواش خر ید کر اپنے قیمتی جانوروں کے نقصان سے اپنی حفاظت کر سکتے ہیں ۔

اہلیت

بینکوں سے مواش قر ض وصول کر نے والے تمام کاشتکا ر اس انشو ر نس کو خر ید نے کے اہل ہیں ۔تمام مال مویشیوں کا احاطہ کیا جا ئے گا جس کے لیے بینک قر ض دہندگان کو لون فراہم کر رہا ہے۔

خطرات سے تحفظ کا کو ر

اس پا لیسی کے تحت مویشیوں کو پہنچنے والے نقصانات کو کو ر کیا جا تا ہے مندر جہ ذیل اسباب یہ ہیں

  • بیما ر ی کے باعث موت

  • سیلاب ، تیز با رش اور آندھی (قدرتی آفات)کے با عث موت

  • حادثاتی مو ت

عا م خار ج کئے جانے والے اسباب

جنہیں انشورنس کو ر نہیں کر ے گی

  • پہلے سے مو جو د بیما ر ی یا زخم

  • چور ی (قابل گفت و شنید)

  • اصطبل کی جگہ سے 25کلو میٹر (ز)کے فاصلے پر زمین کے ذریعے نقل و حمل یا ہوا یا سمندر کے ذریعے سفر کرنا

  • وبائی بیما ر ی کے سبب حکومت کی جانب سے جانورکے قتل کا حکم

  • بیمہ شد ہ جانوروںکی اچھی د یکھ بھا ل کر نے میں بیمہ کنندگان کی غفلت کے سبب جانور کا زخمی ہوجانا

  • فساد،ہڑتال اورسول ہنگامہ آرائی