فصل کی انشو ر نس پاکستان کی زرعی انڈسٹری کا ایک اہم حصہ ہے اور ماڈر ن کاشتکاروں کے لیے بنیا د ی رسک مینجمنٹ کا ایک اہم ٹول ہے۔

فصل کی انشو ر نس کمپنی، فصل کے سال کے دوران ہونے والے نقصانات کے خلا ف بیمہ شد ہ (کسان ، باڑے والا یا کاشتکا ر )کومعاوضہ ادا کر نے پر متفق ہے ۔ نقصانات ان خطرات کی وجہ ہونے چا ہیے جو کہ ناگزیر ہوں یا بیمہ شد ہ کے کنٹرول سے باہر ہوں جیسے کہ خشک سالی، سیلاب اور بیما ر ی ۔

اہلیت

  •  بینکوں سے زرعی لون وصول کر نے والے تمام کسان اس انشو ر نس کو خر ید نے کے اہل ہیں

فصل کور کی اقسام

وہ فصلیں جو آ ئی جی آ ئی فصل انشو رنس پروگرام کے تحت کور کی جا تی ہیں آٹا، چاول ، مکئی،کاٹن اور گنا۔

خطرات سے تحفظ کا کو ر

 پالیسی میں در ج ذیل کی وجہ سے فصلوں کو ہونے والے نقصان کو کور کیا گیا ہے:

  • قدرتی آفات :زیادہ بارش ،اولے،ٹھنڈ ، برف بار ی ، آند ھی ،سیلا ب اور خشک سالی

  • فصل سے متعلق بیمار یاں ،وائرل اور بیکٹیریا کا حملہ

  • ٹڈی کا حملہ یا کیڑ ے کا حملہ

عا م خار ج کئے جانے والے اسباب

جنہیں انشورنس کو ر نہیں کر ے گی ۔

  • چور ی ، بد نیتی پت مبنی اقدام یا وجوہات اور خطرات کی وجہ سے نقصان کو خاص طور پر پالیسی کور نہیں کرتی ۔

  • فصل میں خرابی یا نقصان کبھی کبھار خمیر ، قدرتی حرارت یا اچانک آتشزد گی یا آگ کی حرارت یا خشک ہو نے کا عمل کے ذریعے پیش آ ئی ہو۔

  • فصل کا جلنا ،کسی بھی نو عیت کی آ گ ، زلزلہ،آتش فشاں کا پھٹنا یا د یگر قدرتی آفات، دھنس جانا یا ابھرنا،لینڈ سلائیڈ اور کٹاؤ کے نتیجے میں یا اس کے نتیجے میں ہو نے والی خرابی یا نقصان شامل ہے۔

  • ناقابل برداشت وجوہات کی وجہ سے نقصانات جیسے کہ بیمہ کنندگان کا غفلت یابد عنوانی

  • جنگی حملہ،فساد،ہڑتال اور دہشتگر د ی

  • قیمتوں میں اتارچڑھاؤ