خوش آمدید اور ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کا شکریہ۔

ہم اس امر پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ صنعت میں بہترین روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے حصص یافتگان، صارفین اور ملازمین کے لئے موزوں ترین ادارہ ہونے کے ساتھ ایک اچھے کارپوریٹ شہری بھی ہیں۔

سال 2014 آئی جی آئی انشورنس کے لئے ایک اور کامیاب ترین سال رہا۔ اس سال ہمارا انڈر رائٹنگ منافع تقریباً دگنا ہوکر 208 ملین روپے ہوگیا جوکہ 2013 میں 105 ملین روپے تھا۔ آپریشنز میں ایک کامیاب ٹرانسفارمیشن اور ہماری جانب سے کی گئی سرمایہ کاریوں پر بھاری منافع کے نتیجے میں 2014 میں ہمارا منافع قبل از ٹیکس بڑھ کر 942 ملین روپے ہوگیا جبکہ 2013 میں یہ 555 ملین روپے تھا۔

اقتصادی صورتحال میں چیلنج درپیش ہونے اور ہیلتھ انشورنس کے شعبے میں بڑی حد تک کمی کے باوجود ہم اپنے پریمیئم کی بنیاد میں بہتری لائے اور یہ 2013 کے 2.035 بلین روپے کے مقابلے میں 2014 میں بڑھ کر 2.140 روپے ہوگیا۔ ہماری پروڈکٹ کے پورٹ فولیو میں حکمت عملی کو جائیداد اور حادثاتی انشورنس پر بھی توجہ دینے کی جانب مرکوز کیا گیا جس سے ہماری ترقی اور منافع جات پر مثبت اثرات ظاہر ہوئے اور آنے والے سالوں میں مزید بہتری آئے گی۔

ہم اپنے ملازمین کو اپنا سب سے زیادہ قابل قدر اثاثہ تصور کرتے ہیں۔ ہمارا ایچ آر فلسفہ ملکیت اور آگے بڑھنے اور تمام شعبوں میں انفرادیت کو فروغ دیتا ہے۔ ہم اپنے حصص یافتگان کو بہتر منافع دینے کے لئے اس صنعت میں بہترین استعداد کو شامل کرنے، برقرار رکھنے اور فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

گزشتہ کئی سالوں کے دوران ہم نے سماجی شعبے کے اداروں کو تعلیم، صحت اور ماحولیات کے شعبوں میں مختلف طریقوں سے معاونت فراہم کی ہے۔ 2014 بھی اس سے مختلف نہ تھا اور اس سال ہم نے سماجی بہبود کے ضمن میں 20.6 ملین روپے کی شراکت داری کی۔

ہم اپنے حصص یافتگان کو معمول سے بہتر نتائج دینے کی غرض سے ہیومن ریسورس، سسٹم اور ٹیکنالوجی کے ضمن میں جدید ترین سہولتوں سے آراستہ ہیں۔

ہم اپنے صارفین، کاروباری شراکت داروں اور ملازمین کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے کہ وہ ہم پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور آئی جی آئی انشورنس کے ساتھ مسلسل تعاون اور بھروسے کے لئے اپنے شیئر ہولڈرز کے بھی مشکور ہیں۔