ئی جی آئی ایک پبلک لسٹڈ جنرل انشورنس کمپنی (کے ایس ای) ہے جو 1953 میں قائم کی گئی۔ پیکیجز گروپ کا حصہ ہونے کی حیثیت سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے آئی جی آئی وسیع ترین کمپنی کا درجہ رکھتی ہے۔ کراچی میں مرکزی دفتر کے ساتھ آئی جی آئی کے ملک بھر کے سات شہروں میں دفاتر قائم ہیں اور کمپنی جنرل انشورنس کی وسیع تر پروڈکٹس بشمول آتشزدگی کے واقعات، موٹر، بحری بیمہ، سفری ضروریات، صحت ذاتی حادثات اور گھریلو بیمے کی پیشکش کرتی ہے۔

آئی جی آئی مشہور و معروف قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ طویل مدتی کاروباری تعلقات قائم رکھنے پر فخر محسوس کرتی ہے۔

ساٹھ سالہ خدمات پاکستان میں انفرادی اور ادارہ جاتی صارفین کو آگے بڑھنے اور ان کے اثاثہ جات کے تحفظ میں معاونت۔

تینتیس ارب۔ مارکیٹ میں ہماری سرمایہ کاری جس نے ہمیں پاکستان کا سب سے بڑا بیمہ کار ادارہ بنایا۔

چودہ اعشاریہ پانچ ارب – بمطابق 7دسمبر کے اکائوٹنٹ سے، انتظامیہ کے تحت اثاثہ جات

دس اعشاریہ تینارب ۔ حصص یافتگان کی ایکویٹی۔

سات شہر۔ ہم پاکستان بھر کے تمام اہم شہروں میں موجود ہیں۔

چار ہزارکارپوریٹ اور 19,000 انفرادی صارفین کے ساتھ


ہماری تاریخ

  • آئی جی آئی انشورنس 1953 میں بحیثیت ’’انٹرنیشنل جنرل انشورنس‘‘ سید مراتب علی کی جانب سے قائم کی گئی
  • نومبر 1953 میں آئی جی آئی کمپنیز ایکٹ 1913 کے تحت بطور ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی، الائنس پی ایل سی یو کے اور علی گروپ الائنس کے درمیان جوائنٹ وینچر کے ذریعے تشکیل دی گئی
  • 2004 میں آئی جی آئی انشورنس نے ’’رائل اینڈ سن الائنس(RSA) پی ایل سی، برطانیہ‘‘ کا پاکستان آپریشنز حاصل کیا
  • 2014 میں کمپنی نے میٹ لائف الیکو (’’امریکن لائف انشورنس کمپنی‘‘) کے پاکستان میں بزنس آپریشنز کے حصول کے ذریعے لائف انشورنس مارکیٹ میں ترقی کی بہترین نمو پائی

1st January 1953

1.0ملین روپے کے ادا شدہ سرمائے کے ساتھ کاروبار کا آغاز۔ پہلی فائر پالیسی سید بابر علی کو جاری کی گئی۔

1953

سید مراتب علی آئی جی آئی کے پہلے چیئرمین اور سید بابر علی اس کے پہلے ایم ڈی تھے۔

1964

یں الائنس پی ایل سی کو کارپوریٹ فیصلے کے تحت اس خطے سے نکالنے کا فیصلہ ہوا جیسا کہ الائنس پی ایل سی کا شیئر علی گروپ کے ذریعے حاصل کرلیا گیا تھا۔

1987

کراچی اسٹاک ایکسچینج اور لاہور اسٹاک ایکسچینج میں اندراج کیا گیا۔

2001

پاکستان میں ISO 9002سرٹیفکیشن حاصل کرنے والی پہلی جنرل انشورنس کمپنی کا اعزاز ملا۔

2004

رائل اینڈ سن الائنس (RSA)پی ایل سی، یو کے آپریشنز حاصل کیا گیا۔

2006

آئی جی آئی انویسٹمنٹ بینک میں امریکن ایکسپریس بینک کی شیئر ہولڈنگ حاصل کی گئی۔

2007

پریمیئم ایک بلین پاکستانی روپے سے زائد ہوگئے۔

2007

نام تبدیل کرکے انٹرنیشنل جنرل انشورنس سے آئی جی آئی کیا گیا۔

2008

آئی ایس او 9001:2008سرٹیفکیشن

2013

پاکستان میں علیکو ALICOبزنس کے حصول کیلئے میٹ لائف، یو ایس اے کے ساتھ شیئر پرچیز ایگریمنٹ (SPA)پر دستخط کئے گئے۔

2013

مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے پہلے نمبر کی انشورنس کمپنی۔